پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

گھر بیٹھے خریداری کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی! ایف بی آر نے کیش آن ڈیلیوری پر کتنا ٹیکس لگادیا ہے؟

16 اگست, 2025 12:25

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای کامرس کے تحت کیش آن ڈیلیوری پر مبنی خریداریوں کے لیے لین دین کی زیادہ سے زیادہ حد دو لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔

یہ فیصلہ حکومت کی اس پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد نقدی کے استعمال کو کم کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔

ایف بی آر نے اس بارے میں سرکلر نمبر 02 (انکم ٹیکس) جاری کیا۔ سرکلر کے مطابق جس طرح مارکیٹ میں نقد ادائیگیوں پر دو لاکھ روپے کی حد ہے، وہی اصول اب آن لائن شاپنگ میں کیش آن ڈیلیوری پر بھی لاگو ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شفافیت بڑھے گی، ٹیکس نظام بہتر ہوگا اور ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف راغب کیا جائے گا جیسے بینک ٹرانسفر، ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ۔

ماہرین کے مطابق اس پالیسی سے آن لائن بزنس کا رجحان بڑھے گا اور حکومتی محصولات میں بھی اضافہ ہوگا۔ صارفین کو بڑی خریداری کے لیے اب ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنا ہوں گے۔

یہ قدم پاکستان میں جدید معیشت کی طرف ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جو ای کامرس اور کاروباری ماحول دونوں پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔