ملازمین کیلئے خوشخبری؛ نئی اسکیم کا اجراء

Good News for Employees: New Scheme Launched
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین کیلئے نئی اسکیم کا اجراء کردیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجراء کا اعلان کیا گیا۔ اس اسکیم کا مقصد ملازمین کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت جدید طبی سہولیات سے آراستہ اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا جائے گا، اور اسپتالوں کا انتخاب شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ ملازمین کو بہترین علاج کی سہولت حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی صحت اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس اسکیم سے تمام ورکروں کو معیاری علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ افسران کے ساتھ ساتھ تمام اسٹاف کے لیے باقاعدہ میڈیکل چیک اپ لازمی قرار دیا جائے گا تاکہ امراض کی بروقت تشخیص ممکن ہو اور علاج کو مؤثر بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف ملازمین کی مجموعی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ طویل المدتی اخراجات میں بھی کمی ممکن ہو سکے گی، جو ادارے اور ملازمین دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








