پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے پُل کی تنصیب کیلئے کام شروع کر دیا

قوم کی ڈھال، پاک فوج جنگ و امن ہر موقع پر عوام کے ساتھ
پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے جبکہ نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے، پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












