پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

15 دنوں کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

16 اگست, 2025 16:28

بلوچستان حکومت نے صوبے میں مزید 15 دنوں کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت 16 اگست سے صوبے بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نہ صرف ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی بلکہ اسلحے کی نمائش اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست سے 15 اگست تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ تھی، جسے اب 30 اگست تک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔