عوام کی موجیں! ستمبر میں ایک ساتھ 3 سرکاری چھٹیاں

Two holidays came at the same time; notification issued
پاکستان میں شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ستمبر کے آغاز میں تین دن کی مسلسل چھٹیاں متوقع ہیں۔ یہ دن نہ صرف مذہبی عقیدت کے ساتھ گزارے جائیں گے بلکہ عوام کو تفریح اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی موقع ملے گا۔
محکمہ موسمیات اور رویتِ ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق، ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ہوئی تو 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی، اور شہری میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور تقریبات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
اس کے فوراً بعد 6 ستمبر بروز ہفتہ، یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سرکاری تعطیل کا امکان ہے۔ یہ دن شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک بھر میں تقریبات اور فوجی پریڈز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اتوار 7 ستمبر کو معمول کے ویک اینڈ کی تعطیل ہوگی۔ اس طرح عوام کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملنے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








