سانگھڑ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد

صحافی خاور حسین کی پُراسرار موت سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق صحافی خاور حسین کی لاش گاڑی سے ملی ہے۔
ایس ایس پی عابد بلوچ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ صحافی خاورحسین کےخودکشی کرنےکےمصدقہ شواہدنہیں ملے، صحافی کےخودکشی کرنےکےبارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکےگی۔
واضح رہے اس سے قبل ایس ایس پی عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھے تاہم صحافی خاورحسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی خاور حسین کی غیرطبعی موت کا نوٹس لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسرکو تفتیش سونپنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔ سیاسی رہ نماؤں اور دیگر صحافتی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے اعلیٰ سطح کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












