سکیورٹی فورسز کی کوئٹہ میں بڑی کارروائی،2 مشتبہ افراد گرفتار

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں خود کش حملے کا سہولت کار خودکش بمبار تیار کرنے والا گروہ کاسرغنہ گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نجی یونیورسٹی کے لیکچرار سمیت ایک دہشت گرداور 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں نے جشن آزادی تقریبات میں خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کوفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، دہشتگردوں نے اگست کے آغاز سے ہی مختلف اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












