پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

18 اگست, 2025 00:37

سندھ حکومت نے سینئر صحافی خاور حسین کی سانگھڑ سے گولی لگی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ ورثا اور صحافیوں کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے رہے ہیں جس میں سینئر ڈاکٹر، فارنزک ماہرین شامل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ آج خاور حسین میت کا معائنہ کرے گا۔

صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

پولیس کی 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی عرفان بلوچ، ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ شامل ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔