کراچی میں شدید حبس کی وجہ کیا اور شہر میں موسلا دھار بارش کب متوقع ہے؟ جانیے

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں اس وقت موسم شدید گرم ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہرِ قائد میں منگل اور بدھ کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شدید حبس محسوس کیا جارہا ہے، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے، سمندری ہوائیں رکی ہوئی ہیں، حبس اور مرطوب موسم مون سون سسٹم کو تقویت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مون سون کا رخ اب سندھ اور بلوچستان کی طرف منتقل ہوگیا ہے جس کے تحت 18 اگست سے 23 اگست تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
جواد میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج دوپہر اور شام میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کو کراچی میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 23 اگست تک جاری رہنے والے سسٹم کے دوران شہر بھر میں 2 سے 3 اسپیل آسکتے ہیں، اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور ہوا کا کم دباؤ 25 اگست کے قریب خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، اگست کے آخری دنوں میں بھی کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












