پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اہم خبر؛ عدالت کا تاریخی فیصلہ

18 اگست, 2025 16:04

آزاد جموں و کشمیر کی عدالتِ عالیہ نے ایک شاندار فیصلہ سناتے ہوئے ضلعی کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا۔

آزاد جموں و کشمیر کی عدالتِ عالیہ نے ایک تاریخی فیصلے میں ضلعی کوٹہ سسٹم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں آئندہ تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے اس نظام کو غیرمنصفانہ اور شفافیت کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ 2023 کے بعد سے تمام اسامیاں قابلیت کی بنیاد پر پُر کی جائیں گی۔

عدالت نے ضلعی کوٹے سے متعلق تمام سرکاری نوٹیفکیشنز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سرکاری اداروں کو ہدایت دی کہ مستقبل میں کسی بھی بھرتی کے عمل میں صرف میرٹ کو مدنظر رکھا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ضلعی کوٹہ نظام سے اہل امیدواروں کے حقوق متاثر ہو رہے تھے، جو کہ انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔

اس فیصلے کو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو برسوں سے مساوی مواقع کے حصول کی جدوجہد کر رہے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔