شہرِ قائد میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع

کراچی: شہرِ قائد میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی بادل برسیں گے، دن کا آغاز انتہائی گرم اور مرطوب موسم کیساتھ ہوا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ گرمی کی حالیہ لہر آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ دن کے اوقات درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں 22 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












