پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن چوتھے روز بھی جاری

پشاور: پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں صبح سے جاری شدید بارش کے باجود ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، پاک فوج کے کور آف انجینئرز کے دستے راستے کھولنے اور ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے ڈاکٹرز کیمپس لگا کر مریضوں کے مفت علاج میں مصروف ہیں، تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












