پاکستان میں پانی کے بحران کا حل بہتر منصوبہ بندی میں پوشیدہ

پاکستان میں پانی کے بحران کا حل بہتر منصوبہ بندی میں پوشیدہ
کوٹری بیراج اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کا بہاؤ پاکستان میں پانی کے بحران کا حل بہتر منصوبہ بندی میں پوشیدہ ہے۔
ذرائع کے مطابق کوٹری بیراج پر 9 اگست 2025 کو پانی کا بہاؤ 1,71,846 کیوسک کی بلند ترین سطح پر پہنچا، 18 اگست 2025 کو بہاؤ کم ہو کر 71,227 کیوسک پر آ گیا، جو اب بھی کم از کم ضرورت سے کئی گنا زیادہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کوٹری بیراج سے خارج ہونے والا پانی کم از کم 5,000 کیوسک کی مطلوبہ حد سے بہت زیادہ ہے، اگر مناسب ذخیرہ گاہیں اور نہری نظام قائم ہوں تو سندھ اور جنوبی پنجاب کی سال بھر کی ضروریات کے لیے پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ بہاؤ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وسائل موجود ہیں، صرف بہتر منصوبہ بندی اور انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت نہیں بلکہ پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال کرنے کے نظام کی کمی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












