پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

19 اگست, 2025 10:30

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال، سوات، ایبٹ آباد، اٹک، چارسدہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان، ہری پور، بٹ خیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ حسن ابدال، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.2، گہرائی 190 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے باعث کئی شہروں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔