کراچی میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا، چند منٹوں کی بارش کے بعد سڑکیں تلاب بن گئیں

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔
ملیر، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
اسی طرح لانڈھی، گلستانِ جوہر، کورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، اختر کالونی، قیوم آباد اور ناظم آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارشوں کا سسٹم بدھ تک شہر پر اثرانداز رہے گا، جس دوران دو سے تین اسپیلز میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
ان اسپیلز سے شہر کے مختلف علاقوں میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر 70 سے 80 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔
چند علاقوں میں بارش کی مقدار 100 ملی میٹر تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے مطابق اقدامات کریں، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں پہلے سے نکاسی آب کے مسائل موجود ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









