پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو ہنگامی صورت حال میں معاونت کی پیش کش

19 اگست, 2025 22:56

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بارشوں سے پیدا شدہ صورحال میں مدد کی پیش کش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سندھ حکومت کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیش کش ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے ضروریات کے حوالے سے مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کو سندھ کے جنوبی اضلاع میں بارش کے پیش نظر مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئے حکومت سندھ کی ہرقسم کی معاونت کرے گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ہنگامی اجلاس کی صدارت کی تاکہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی اور متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ و ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔