پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

خواتین پولیس بھرتی کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب

19 اگست, 2025 09:30

پاکستان کا آئین اور صوبائی قوانین واضح ہیں کہ پولیس بھرتیوں میں 5 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مخصوص ہے۔

اسی طرح اقلیتوں اور معذور افراد کے لیے بھی مخصوص کوٹہ رکھا گیا ہے، یہ کوئی خاص منصوبہ نہیں بلکہ ریاستی قانون کا حصہ ہے۔

قبائلی اضلاع جو پہلے فاٹا کہلاتے تھے، اب باضابطہ طور پر خیبرپختونخوا میں ضم ہو چکے ہیں۔ ان نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs) میں بھرتیاں ملک کے دیگر حصوں کی طرح قوانین کے مطابق ہوں گی۔

خواتین کی شمولیت اسٹیبلشمنٹ کی سازش نہیں بلکہ قانونِ زمین (Law of the Land) کا تقاضا ہے، دہشتگردوں کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین اور قانون بدلیں یا عوامی حقوق چھینیں۔

خواتین پولیس میں شامل ہو کر اپنی بستیوں اور خاندانوں کی خدمت کریں گی، یہ کسی ثقافت کے خلاف نہیں بلکہ قومی ترقی اور امن کے حق میں ہے۔

اصل غیرت یہ ہے کہ قانون کا ساتھ دیا جائے اور دشمن کے پروپیگنڈے کو مسترد کیا جائے، تاکہ ہمارے قبائل اور وطن دونوں عزت و سلامتی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

خواتین کی بھرتی آئین، قانون اور قبائلی عوام کے حق کا حصہ ہے، دہشتگرد نہ آئین بدل سکتے ہیں، نہ عوامی ترقی کو روک سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔