پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

فائبر آپٹ میں تکنیکی خرابی، پی ٹی سی ایل کی سروسز متاثر

19 اگست, 2025 23:10

ملک میں پی ٹی سی ایل کالز اور انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز سست ہونے سے آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے عوام کو وجوہات سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

شہریوں نے انٹرنیٹ میں تعطل اور سست روی کی شکایات کی ہیں جس سے آن لائن ایپس کے ذریعے کاروبار کرنے والے متاثر ہو رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔