ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو نکاسی کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

20 اگست, 2025 17:45

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران پانی جمع ہونا فطری عمل ہے، جیسے ہی بارش رُکے گی پانی کی نکاسی کی جائے گی۔

نرسری کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی، انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے مسلسل سڑکوں پر موجود ہیں اور عوام کی مدد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عام تعطیل ہے، شہریوں کو گھروں پر رہنے کا مشورہ ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا کہ کوتاہیاں ضرور ہیں مگر حکومت اپنی کوششیں کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف حادثات میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔