پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ہر عمر کے شہریوں نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں، وزیراعظم

21 اگست, 2025 12:00

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر عمر کے شہریوں نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کا شکار اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین سے اظہار یکجہتی پاکستان کے پرخلوص قومی جذبات کی عکاس ہے، ہر عمر کے شہریوں نے دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادرے ہر محاذ پر ڈٹے رہے، دہشتگردی کے ناسور کو پاکستان نے بطور قوم بہادری، عز م و قربانی سے شکست دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، ملکی معیشت کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ملک کا ہر شہر، بازار اور اسکول دہشتگردی کی داستان سناتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ قربانیوں پر افسردہ، بہادری پر فخر کرتا ہے، حکومت، ادارے اور عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب ، ردالفساد اور انٹیلی جنس آپریشنز سے دہشتگردوں کو شکست دی، انٹیلی جنس اداروں نے ملک کو بے شمار دہشتگرد حملوں سے بچایا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔