فیلڈ مارشل کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

“Every officer of the Pakistan Army declares their assets,” says DG ISPR
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا اور وہاں سینکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی، آرمی چیف کی طرف سے کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی زکر نہیں ہوا نہ ہی معافی کا زکر ہوا، زاتی مفاد اور تشہر کیلئے یہ ایک صحافی کی اپنی کوشش ہے، نو مئی کے زمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آ نا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ سینئر صحافی ہو کر بھی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان خطے کی تقدیریں تبدیل کرنے والا ملک ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی نظریاتی ریاست کی میراث اور تاریخ سمجھنی چاہیئے، ہندوستان کا خیال تھا کہ اپنی دہشت گردانہ پراکسیوں اور دیگر سہولت کاروں کی مدد کے بعد اب جب وہ حملہ کرے گا تو پاکستانی فوج کو آسانی سے ڈس کریڈٹ کر دیں گے مگر سب الٹ ہو گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج کا بھرپور جواب ملا تو انکی اپنی پراکسیز اور وہ خود ڈس کریڈٹ ہو گیا، انکے کسی نے انکو کہا کہ ہندوستان اربوں ڈالر کی عسکری مشین رکھتا ہے تو با آسانی پاکستان کو شکست دے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے کہا کہ بھارت کو حملہ کرنا چاہیئے تا کہ ایک طرف سے ہندوستان اور دوسری جانب سے انکی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الۂندوستان بھی بیک وقت حملہ کریں گے اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دونوں محازوں پر دشمن کا مقابلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا جکہ پاکستان سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئےالیگل سپیکٹرم کو ختم کرنے کا جو فیصلہ تمام سیاسی پارٹیوں نے 2014 میں کیا تھا، آج تک اُس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا، غیر قانونی قیام پذیر افغانوں کو نکالیں جو کہ جرائم میں ملوث ہیں تو ہمارے ہی ملک کے چند سیاسی و کریمنل کرداروں کو مسئلہ شروع ہو جاتا ہے۔
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر مکمل عمل بہت ضروری ہے، گورننس کے گیپس کو فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں، پاکستانی نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









