پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پنشنرز کے لیے اچھی خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ

21 اگست, 2025 12:30

پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترمیم کر دی گئی ہے، جس کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوہ کو اب تاحیات پنشن ملے گی۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر مرحوم سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیاں ہوں تو پنشن بیواؤں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

مزید یہ کہ بیوہ کی دوسری شادی کی صورت میں پنشن فوری طور پر ختم ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بیوہ کی فیملی پنشن صرف 10 سال تک محدود کر دی گئی تھی، تاہم پنجاب حکومت نے اب یہ سہولت بحال کرتے ہوئے اسے عمر بھر کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔