پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع

21 اگست, 2025 11:30

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی دوبارہ بج گئی، محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے، جس سے شہری سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ مسلسل فعال ہے اور اس کے اثرات دوپہر سے رات تک نمایاں رہیں گے، اس دوران کئی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کی بارش نے سڑکوں کو ندی نالوں میں بدل دیا اور بجلی کے نظام کو بھی متاثر کیا تھا، جبکہ آج بھی حالات ویسے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب درجہ حرارت 28 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے مگر حبس اور نمی نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے بارشوں کے اس سلسلے میں کچھ کمی ضرور آسکتی ہے لیکن یہ سسٹم جمعے تک متحرک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 27 اگست سے ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ میں بارشیں متوقع ہیں، بارش 30 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔