کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

How long will the heavy rain continue in Karachi?
کراچی میں آج بھی کہیں درمیانی تو کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش ہوگی، آج بارش کا سلسلہ وقفے وقفےسے رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق شہر میں کل صبح ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں مون سون سسٹم 23 اگست تک اثرانداز رہنےکا امکان ہے، اس کے بعد27 اگست سے ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ میں بارشیں متوقع ہے، بارش کا یہ سسٹم 30 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، سسٹم کے قریب آنے کے بعد ہی حتمی پیشگوئی کی جاسکے گی۔
شہر میں گزشتہ روز کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، ڈرگ روڈ، اسٹیڈیم روڈ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل ایف ٹی سی سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔
شہر میں بارشوں سے کلفٹن کے علاوہ دیگر انڈر پاس بند ہیں جب کہ کورنگی ندی اور کازوے روڈ بھی بند ہے۔
کراچی میں منگل اور بدھ کو بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی جب کہ 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









