شہر قائد میں گزشتہ روز کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ اعداد و شمار جاری

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ جبکہ شاہراہ فیصل پر 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کیماڑی 31، کورنگی میں 35.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ یونیورسٹی روڈ، پی ایف مسرور بیس میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلشن حدید 20، سعدی ٹاؤن میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار میں 6.8 ملی میٹر ہوئی۔
دوسری جانب کراچی میں بارش کا پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی انڈر پاسز ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
طارق روڈ شہید ملت انڈر بائی پاس میں بارش کا پانی موجود جبکہ ڈرگ روڈ انڈر پاس بھی پانی کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہے۔
ناظم آباد نمبر ایک انڈر پاس سے بھی بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا، ناظم آباد نمبر 2 انڈر پاس بھی بارش کے پانی کے باعث بند ہے۔
سہراب گوٹھ انڈر بائی پاس کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









