پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی اہم پیشگوئی

21 اگست, 2025 19:38

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیات نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ میں 23 تا 26 اگست بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، دیر، سوات، کوہستان میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 تا 29 اگست، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں 23 تا 26 اگست تک بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، خضدار، ژوب، قلات، مستونگ اور سبی میں 23 تا 26 اگست تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردہ گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔