کراچی: بارش کے تیسرے دن بھی نکاسی آب کے مسائل برقرار

کراچی: بارش کے تیسرے دن بھی نکاسی آب کے مسائل برقرار
کراچی میں بارش کے تیسرے دن بھی نکاسی آب کے مسائل برقرار ہیں۔
سر ہدایت اللہ روڈ پر بارش کا پانی مشکلات کا سبب بننے لگا، بارش کے پانی کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے پانی سے گزرنا چیلنج بن گیا۔
علاقہ مکین نے بتایا کہ یہ علاقہ ریڈ زون میں آتا ہے۔
دوسری جانب بارش کے بعد اسپتالوں سے بارش کا پانی نہ نکالا جاسکا۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بارش کا پانی جمع ہے، بارش کا پانی ایمرجنسی کاؤنٹر اور مرکزی دروازے پر موجود ہے۔
ایمرجنسی میں پرچی بنوانے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، مریضوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال سے فوری بارش کا پانی نکلوایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









