کراچی میں اسکول کی ہفتہ بھر کی چھٹی کی خبریں؟ نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

news-of-a-week-long-school-holiday-in-karachi-the-truth-behind-the-notification-has-come-to-light
کراچی میں منگل کے روز ہونے والی شدید بارش کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کی اسکول تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وائرل پوسٹس میں مختلف دعوے کیے جا رہے تھے جن میں بعض جگہ تین دن اور کہیں سات دن کی چھٹیوں کا ذکر تھا۔
در حقیقت یہ تمام خبریں سچائی سے دور اور گمراہ کن تھیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
اصل صورت حال یہ ہے کہ بارش کے بعد صرف بدھ کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ جمعرات کی تعطیل کا فیصلہ بعد میں موسم کی شدت کے پیش نظر کیا گیا۔ دونوں دنوں کی چھٹیوں کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے تھے اور ان کا تعلق صرف مخصوص تاریخوں سے تھا نہ کہ پورے ہفتے سے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن نہ صرف جعلی ہے بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر ہی بھروسہ کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









