پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پولیس چیف نے علیمہ خانم کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کردی ہے، رانا ثنا اللہ

21 اگست, 2025 23:23

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس چیف نے علیمہ خانم کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

 

نجی نیوز چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے شاہ ریز کو گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

 

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ علیمہ خانم کے بیٹے کے اغوا کے پیچھے پنجاب حکومت کا ہاتھ ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ علیمہ خانم کے بیٹے کے ساتھ ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اغوا کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

 

دوسری جانب ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نجی ٹی وی سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خانم کا الزام ثابت ہونے تک محض الزام ہے، پولیس چیف نے ان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔