کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران برقرار

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کراچی میں منگل کو ہونے والی بارش کے بعد اب تک کئی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر کے اطراف رتن تلاو، اردو بازار اور قریبی محلوں میں بجلی کی فراہمی منگل کی صبح سے معطل ہے۔
اسی طرح ملیر عالمگیر سوسائٹی، کشمیر کالونی سیکٹر بی، جیل روڈ، جمشید روڈ، المسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38، گلستان جوہر بلاک 8، جوہر کے مختلف بلاکس، نارتھ ناظم آباد کے جی اور ایف بلاکس، عمر کالونی، درویش کالونی، پی ای سی ایچ ایس بلاک 7، مرچنٹ نیوی سوسائٹی سیکٹر 15 اے اور لیاقت آباد کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔
گلستان جوہر بلاک 8 میں بجلی کی طویل بندش نے پانی کی شدید قلت پیدا کر دی ہے، مقامی مکینوں کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 5 بجے چند لمحوں کے لیے بجلی بحال ہوئی لیکن فوراً دوبارہ بند کر دی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود فالٹس درست نہیں کیے جا رہے۔
ادھر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بدھ کی شام 6 بجے تک شہر کے 94 فیصد حصوں میں بجلی بحال کر دی گئی تھی، اب بھی تقریباً 150 فیڈرز پر بحالی کا عمل جاری ہے جبکہ بارش کے باعث فیلڈ ٹیموں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا رہا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









