فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی فورمز پر رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوا، فیلڈ مارشل نے چین کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









