کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش رکنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش رکنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بجلی نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں جبکہ گلستان جوہر اور بھٹائی کالونی پر رات گئے سے بجلی غائب ہے۔
نور پلازہ، سوہنی اپارٹمنٹس، نعمان پلازہ و دیگر علاقوں میں بھی اب تک بجلی بحال نہ ہو سکی، بجلی رات ساڑھے 11 بجے سے غائب ہے جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں موجود مریض، بزرگ، بچے پریشان ہیں۔
کے ای ہیلپ لائن عملے کی 7 گھنٹے میں بجلی بحال ہونے کی اطلاع دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ فیز میں کوئی مسئلہ ہے، بحال کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









