گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی، پاک فوج مدد کو پہنچ گئی

floods-wreak-havoc-in-gilgit-baltistan-flooding-situation-in-ghizer
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں روشان تلی داس میں اچانک گلیشیئر جھیل پھٹنے سے سیلاب آگیا۔
بڑی تعداد میں اچانک پانی آنےسے سیکڑوں افراد پھنس کر رہ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
پاک فوج کے مطابق سیلاب کے باعث راستے بند ہونے سے کئی خاندان محصور ہیں۔ اب تک کیے گئے ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔
متاثرین اور عمائدین علاقہ نے پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کو بھر پور سراہا مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









