بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جولائی کےمہینے کیلئے درخواست دائرکردی، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست پر عوامی سماعت 28 اگست کو کرے گی۔
نیپرا اتھارٹی نے بتایا کہ منظوری کی صورت میں کمی کا اطلاق ستمبر کے بلوں پر ہوگا، اطلاق سرکاری ڈسکوز کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
ای سی سی فیول پرائس ایڈجسٹمٹ کے یکساں اطلاق کی منظوری دے چکی، یکساں فیول پرائس ایڈجسٹمٹ کا اطلاق جون سے ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









