اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات میں انسانوں کی پیدا کردہ مصیبت نے تباہی بڑھائی، وزیراعظم

22 اگست, 2025 18:52

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور ناگہانی آفات میں بہت سارا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات میں انسانوں کی پیدا کردہ مصیبتوں سے تباہی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں حالیہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہم دو دن قبل بونیر گئے تھے وہاں سیلاب سے بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ آفت کے اس وقت میں وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے بھرپور ہاتھ بٹایا ہے، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھجوایا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا افواج پاکستان بھی امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، آرمی چیف بھی ان کے ساتھ ساتھ تھے اور وہ امدادی کاموں کو لیڈ کر رہے ہیں، افواج پاکستان نے مشکل ترین علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو نکالا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 2022 میں بھی شدید آفت آئی تھی جب اس کا نشانہ سندھ اور بلوچستان تھے، سندھ میں بہت زیادہ تباہی میں 100 اموات ہوئی تھیں، اس بار 700 جانوں کا ضیاع ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں بہت زیادہ اموات ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ اس صورت حال میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ذمے داری بڑھ چکی ہے، لہذا اب سستی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اداروں کو بھی اس میں حصہ ڈالنا ہے، تین دن قبل کراچی میں شدید بارش ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو سے انھوں نے اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ مصیبت سے تباہی میں اضافہ ہوا ہے۔ گلیات وہ علاقہ تھا جہاں کوئی ایک درخت نہیں گراسکتا تھا،  گلیات میں درختوں کی بہت کٹائی ہوئی ہے، آج گلیات چلے جائیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گلیات میں درخت کاٹ کاٹ کر پانی کے راستوں میں ہوٹل اور مکان بنا کر تباہی کو دعوت دی گئی، 2022 میں گلیات میں درخت کاٹ کر غیر قانونی تعمیرات ہوتے انھوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ایک میٹنگ میں سب کو بلا کر بات کروں گا کہ قیامت خیز خوبصورتی چاہیے یا کہ جانوں کو بچانا ہے، اس وقت یہ ہماری مشترکا ذمے داری ہے جس کو ہمیں نبھانا ہوگا آخر کب تک وفاقی و صوبائی حکومتیں ان نقصانات کا معاوضہ ادا کرتی رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔