اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پی ڈی ایم اے سندھ نے 24 گھنٹے میں بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے

22 اگست, 2025 20:43

پی ڈی ایم اے سندھ نے 24 گھنٹے میں بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے.

پی ڈیم ایم اے سندھ کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش حیدرآباد سٹی میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لطیف آباد میں 122 اور قاسم آباد میں 109 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

گزشتہ 12  گھنٹوں کے دوران تھرپارکر کے تعلقہ کلوئی میں 70 اور ٹنڈوالہ یار میں 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

تھرپارکر کے تعلقہ ڈپلو میں گزشتہ 12  گھنٹوں کے دوران 58 ملی میٹر، ٹنڈو محمد خان میں 44 ملی میٹر، بدین کے تعلقہ ماتلی میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق سجاول کے تعلقہ شاہ بندر میں 37، میرپور بٹھورو میں 48، اور ٹھٹھہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی کے ماڈل کالونی میں 45 اور شاہ فیصل ٹاون میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ملیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانی نقصانات کی تفصیلات

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق رواں برس مون سون سیزن میں 25 جون 2025 سے 22 اگست 2025 کے دوران صوبہ سندھ میں اب تک مجموعی طور پر 51 افراد جاں بحق اور 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔