اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سماجیات کے 2 اسکالرز کا پی ایچ ڈی ڈیفنس کامیاب قرار

22 اگست, 2025 22:07

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں سماجیات کے دو اسکالرز کا پی ایچ ڈی ڈیفنس کامیاب قرار دے دیا گیا۔

الطاف ابڑو

جامشورو، 22 اگست 2025ء

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں علمی اور تحقیقی ماحول کا شاندار مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب سماجیات (سوشیالوجی) ڈپارٹمنٹ کے دو اسکالرز، امیر بخش مہر اور رحیم داد رند، نے اپنے پی ایچ ڈی کے اوپن ڈیفنس کامیابی کے ساتھ پیش کیے۔ یہ سیمینار نلسن منڈیلا ہال (شعبہ بین الاقوامی تعلقات) میں منعقد ہوا جس میں اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دونوں اسکالرز نے اپنی تحقیقی کاوشیں سماجیات کے ممتاز استاد پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی وسان کی نگرانی میں مکمل کیں۔

امیر بخش مہر، جو اس وقت ڈائریکٹر پیمرا اسلام آباد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنے مقالے “کلچرل رول آف الیکٹرانک میڈیا آن یوتھ: ضلع حیدرآباد کا کیس اسٹڈی” پر ڈیفنس پیش کیا۔ ان کی تحقیق میں ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی اقدار، رویوں، ثقافتی تعلقات اور سماجی رشتوں پر پڑنے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ شامل تھا۔

اسی دوران رحیم داد رند، جو پولیس ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں، نے اپنے موضوع “Reporting Violence Against Intimate Partners” پر مقالہ پیش کیا۔ ان کی تحقیق نے گھریلو تشدد کی رپورٹنگ، ادارہ جاتی رکاوٹوں اور سماجی مسائل پر روشنی ڈالی۔

سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشیل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نانک رام نے کی۔ انہوں نے دونوں اسکالرز اور ان کے سپروائزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

“اوپن ڈیفنس علمی معیار کے لحاظ سے نہایت اعلیٰ تھا۔ امیر بخش مہر کا موضوع موجودہ دور میں نوجوانوں کی ذہن سازی اور سماجی ڈھانچے پر میڈیا کے کردار کو اجاگر کرتا ہے، جب کہ رحیم داد رند کی تحقیق گھریلو تشدد جیسے حساس اور اہم سماجی مسئلے کو نمایاں کرتی ہے۔ سندھ یونیورسٹی کو اپنے اسکالرز اور ان کے سپروائزر پر فخر ہے۔”

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سائمہ شیخ (چیئرپرسن سماجیات) سمیت نامور ماہرین جیسے پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ کاکیپوٽو، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ پنہور، ڈاکٹر حمیدہ ناریجو، ڈاکٹر امیر ابڑو، ڈاکٹر پسند علی کھوسو، ڈاکٹر نیاز علی بھٹو، ڈاکٹر شبانہ ٹنیو اور ڈاکٹر سعیدہ شاہ نے بھی شرکت کی۔

بطور ماہر خارجہ، پروفیسر ڈاکٹر نائمہ سعید (جامعہ کراچی) نے شرکت کی۔ انہوں نے دونوں اسکالرز کی علمی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تحقیقات سماجیات کے دائرے کو مزید وسیع کرتی ہیں اور جدید سماجی مسائل کو حل کرنے کے نئے پہلو فراہم کرتی ہیں۔

ان کامیاب ڈیفنسز کو دونوں اسکالرز کے لیے ایک اہم سنگ میل اور سندھ یونیورسٹی کے لیے علمی برتری، تنقیدی تحقیق اور جدت کی طرف ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔