اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کوئٹہ میں ٹیوشن سے چھٹی کرنے پر اسکول پرنسپل کا بچے پر تشدد

22 اگست, 2025 21:21

کوئٹہ میں ٹیوشن سے چھٹی کرنے پر اسکول پرنسپل نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تشدد کے شکار بچے کے والد کے مطابق کے مطابق ٹیوشن سے چھٹی کرنے پر چھٹی جماعت کے12 سالہ شیر آدم کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق بچہ اسکول کی چھٹی کے بعد اسکول میں ہی ٹیوشن پڑھتا تھا پرنسپل احسان اللہ ناصر نے ان کے بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

بچے کے والد نے کرائم برانچ کے انسپکٹر مجیب الرحمان نے جناح ٹاؤن تھانے میں رپورٹ درج کرا دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔