اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن کی تشکیل مکمل، وزیر خزانہ سربراہ مقرر

22 اگست, 2025 21:39

وزارت خزانہ نے گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیشن تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کو گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے چیئرمین کمیشن مقرر کیا ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد اب گیارہواں ایوارڈ متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، چاروں صوبوں سے ٹیکنوکریٹ کمیشن کے ممبر مقرر ہیں، ٹیکنوکریٹ میں پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن کے ممبر مقرر کیے گئے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان سے فرمان اللہ، کے پی سے مشرف رسول ٹیکنوکریٹ ممبر مقرر کیے گئے، جولائی 2020 میں تشکیل دیے گئے کمیشن کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔