اوتھل میں المناک حادثہ، کوچ اور دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، 9 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں کوچ اور دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں سمیت جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









