کراچی کے شہری خبردار!! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ سزا بھی ملے گی

Karachi Residents Beware!! Traffic Violations Will Now Bring Fines Along with Punishment
سندھ بھر میں سخت ٹریفک قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد سندھ بھر میں سخت ٹریفک قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔ بل کی منظوری شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
نئے قانون کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خاص طور پر ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے مزید سخت شرائط عائد کی گئی ہیں، جبکہ لائٹ ٹرانسپورٹ (LTV) اور ہیوی ٹرانسپورٹ (HTV) لائسنس کے حصول کے لیے لازمی پری لائسنسنگ ٹریننگ کورسز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو عملی مہارت اور ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
اس قانون کی سب سے اہم اور نمایاں شق "ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم” ہے۔ اس نظام کے تحت اگر کوئی ڈرائیور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے ڈرائیونگ لائسنس پر جرمانہ پوائنٹس درج کیے جائیں گے، اور اگر یہ پوائنٹس ایک مقررہ حد سے تجاوز کر جائیں تو لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان ڈرائیوروں کے لیے ایک موثر رکاوٹ ثابت ہوگا جو مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور اس سے سڑکوں پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ٹریفک حادثات میں اضافے کے تناظر میں اس نوعیت کی قانون سازی وقت کی اہم ضرورت بن چکی تھی۔
نیا قانونی ڈھانچہ نہ صرف ڈرائیوروں میں نظم و ضبط پیدا کرے گا بلکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور سڑکوں کو زیادہ محفوظ بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ قانون آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت نافذ کیا گیا ہے اور فوری طور پر مؤثر ہو گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









