کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 جولائی کو 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے "را” سے تعلقات ثابت ہوئے، را نے مختلف ذرائع سے ملزمان کو پیسے بھیجے۔
ایڈشینل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے، را نے واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی ہمارے پاس موجود ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا ہینڈلر سنجے ملوث تھا، سنجے بیرون ملک سے ملزمان کے ساتھ رابطے میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 مئی کو بدین کے شہر ماتلی میں ایک قتل ہوا،اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن منایا تھا، عبدالرحمان کے قتل کی تحقیقات سے بھارتی ایجنسی را کا سراغ ملا۔
آزاد خان نے مزید کہا کہ مقتول عبدالرحمان زمیندار اور کسی جماعت سے تعلق نہیں، معاملہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









