اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

مصطفی عامر قتل کیس میں نیا موڑ، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

23 اگست, 2025 22:23

مصطفی عامر قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ قتل سے پہلے جس کمرے میں تشدد کا نشانہ کیا گیا پہلی مرتبہ اس کی سی سی ٹی وی سامنےآگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کےخلاف اہم ثبوت جی ٹی وی نیوز سامنے لے آیا، مصطفی عامر پر جس کمرے میں تشدد کیا گیا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں ملزم ارمغان کے ملازم کو خون صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زوہیب نامی ملازم نے خون کے نشان مٹانے کی کوشش کی، زوہیب نامی اسی ملازم نے برش کے ذریعے بوتل میں موجود کیمیکل سے خون صاف کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ارمغان نے رات ڈیڑھ بجے کے قریب ملازم سے خون صاف کرایا، خون صاف کرنے کی فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فوٹیج میں دکھنے والے ملازم زوہیب نے مصطفی کا خون صاف کرنے کا اعتراف کیا، ملازم ذوہیب کو ارمغان کے خلاف گواہ بنایا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔