صدر مملکت کی جانب سے چاروں صوبوں کی شمولیت کے ساتھ 11 واں قومی مالیاتی کمیشن قائم

صدر مملکت کی کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر حاضری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 11 واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا۔
وزیرِ خزانہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ہر صوبے سے ایک ایک ماہر بھی رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس طرح کمیشن کے ارکان کی مجموعی تعداد 9 ہوگی۔
پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ ماہرین کے طور پر کمیشن کا حصہ ہوں گے۔
وزارتِ خزانہ نے کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اور ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کردیے ہیں۔
ٹی او آرز کے مطابق این ایف سی صدرِ مملکت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان نیٹ ٹیکسز کی تقسیم سے متعلق سفارشات پیش کرے گا، جبکہ وفاق کی جانب سے صوبوں کو دی جانے والی گرانٹس ان ایڈ کی تیاری کے حوالے سے بھی تجاویز مرتب کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









