اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

آج سے ایک بار پھر ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

23 اگست, 2025 09:40

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 23 سے 30 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 23 تا 30 اگست تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی طرح چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر میں بھی بھاری بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

سندھ میں 27 سے 30 اگست کے دوران کراچی سمیت ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، حیدرآباد، جامشورو، نوابشاہ، دادو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور اور شہید بینظیرآباد میں بارشوں کا امکان ہے۔

بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، گوادر، تربت، کیچ اور پنجگور میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، لورالائی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ میں تونسہ، گڈو اور کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ دریائے راوی اور چناب کے اطراف میں بھی پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔