ملتان میں راہ چلتی طالبہ سے شرمناک حرکت کی ویڈیو وائرل

ملتان میں راہ چلتی طالبہ سے شرمناک حرکت کی ویڈیو وائرل
ملتان میں ایک طالبہ کو موٹرسائیکل سوار نے گلی میں ہراساں کیا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ حرم گیٹ میں مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق طالبہ اپنے تعلیمی ادارے سے گھر واپس آرہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نے نازیبا حرکت کی اور موقع سے فرار ہونا چاہا، تاہم اہلِ خانہ کی بروقت اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
سماجی رہنماؤں اور عوامی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلنے والی بچیاں اکثر خوف اور رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں، بالخصوص قصور اور دیگر علاقوں میں بھی اس نوعیت کے واقعات بارہا رپورٹ ہوچکے ہیں، جس پر والدین اور شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









