اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پاک آرمی کا خیبرپختونخوا میں فلڈ ریلیف آپریشن آٹھویں روز بھی جاری

24 اگست, 2025 19:19

خیبر پختونخواہ آرمی فلڈ ریلیف آپریشن آٹھوٰن روز بھی جاری ہے جبکہ پاک فوج کی سیلاب زدہ شانگلہ میں بحالی کی کاروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نےسیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر دور دراز کے علاقے رجشم میں پھنسے سیلاب زدگان کی مدد کی۔

بیان کے مابق پاک فوج اور عائشہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ خاندانوں کیلئےمیڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا۔ رجشم اور آس پاس کے علاقے میں متاثرین کو راشن پہنچایا گیا جبکہ پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرین کا طبی معائنہ کیا۔

پاک فوج نے تباہ شدہ پل اور راستے کے نقصان کا بھی جائزہ لیا جبکہ باغ نسیم آباد میں سیلاب سے متاثرہ سکول میں پاک فوج نے امدادی کارروائیاں کیں۔

پاک فوج متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔