پاکستان رینجرز (پنجاب) کا سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم ہنگامی ریسکیو آپریشن

Unusual floods in Ravi, Chenab and Sutlej, risk of large flood waves passing through Shahdara overnight
لاہور: پاکستان رینجرز (پنجاب) کا سیلاب متاثرین کی مدد میں سرگرم ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (پنجاب) کا دیگر ادراوں کے ہمراہ سرحدی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جبکہ ضلع قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز کے مطابق ریسکیو آپریشن میں متاثرین کا مال اسباب بھی بحفاظت منتقل کیا گیا جبکہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر رینجرز دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پنجاب رینجرز کے اہلکار امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









