ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 800 زندگیاں موت کی نذر

ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اب تک 799 افراد جاں بحق جبکہ 1080 افراد زخمی ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 7175 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 5552 مویشی ہلاک ہو چکے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 203 بچے، 476 مرد اور 119 خواتین شامل ہیں جبکہ 592 ریسکیو آپریشنز میں ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کو بچایاگیا۔
سب سے زیادہ 497 اموات خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 165 افراد، سندھ میں 55 اور بلوچستان میں 24 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں 45 افراد جاں بحق، آزاد جموں و کشمیر میں 23 اور اسلام آباد 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
ملک بھر میں سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مجموعی طور پر 1080 افراد زخمی ہوئے جن میں 286 بچے، 531 مرد اور 257 خواتین شامل ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 584 افراد زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 347 اور سندھ میں 71 افراد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 42، آزاد کشمیر میں 28، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









