پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

Overseas Job Seekers from Pakistan — Stay Alert!
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میں چار نئے سب زونز کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ کو نئے سب زونز کا درجہ دیا گیا ہے، جبکہ ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور کو سب زونز میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد صوبے بھر میں پاسپورٹ کے انتظامی معاملات کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں درپیش مشکلات کا بروقت حل فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پاسپورٹس شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے، اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت اور باوقار فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









